13 جولائی 2013 - 19:30

حزب اللہ لبنان کے نائب سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ بئر العبد میں حالیہ دھماکوں کا مقصد مزاحمت اور عوام کو نشانہ بنانا تھا۔

ابنا: حزب اللہ لبنان کے نائب سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ بئر العبد میں حالیہ دھماکوں کا مقصد مزاحمت اور عوام کو نشانہ بنانا تھا۔ اور ان دھماکوں سے ایسے نظام فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جو اسرائیل کے منصوبوں پر کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دھماکوں کی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کررہے ہیں تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ دھماکہ خیز مواد کیسے اور کس کی جانب سے نصب کیا گیا تھا۔

شیخ قاسم نے حکام پر زور دیا کہ وہ تخریب کاری کی کاروائیوں کو روکنے کیلئے تمام تر اقدامات عمل میں لائیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو پتا ہے کہ وہ لبنان کے خلاف جنگ میں فتح کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ اور اسرائیل یہ سیکھ چکا ہے کہ شام میں کیا ہوا اس سے حزب اللہ متاثر نہیں ہوئی۔ اس لئے صہیونی ریاست نے لبنان پر جنگ مسلط نہیں کی۔ لیکن انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ حزب اللہ اسرائیل کی کسی بھی حماقت کا سامنا کرنے کیلئے تیار تھا۔ 

.......

/169